پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی ، خرم شہزاد
پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی ، خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی ، 1200 ارب روپے کا قرضہ مقررہ مدت سے پہلے ہی ادا کردیا گیا، یہ اب تک کی سب سے بڑی قبل ازوقت قرض کی واحد ادائیگی ہے۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہاہے کہ قرض کی ادائیگی کے ساتھ مقررہ مدت سے قبل ادا کئے گئے قرضوں کامجموعی حجم 5920 ارب روپے سے زیادہ ہے یعنی 6ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہاکہ حکومت نے مالی سال 2025 کے دوران 18سو ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کیا جبکہ مالی سال 2026 میں قبل ازوقت قرضوں کی ادائیگی میں 62 فیصد کااضافہ ہوا اور دوران سال 2900 ارب روپے کے قرضےواپس کئے گئے۔ مزید برآں رواں مالی سال 2027 میں اب تک قبل از وقت ادا کئے گئے قرضہ جات کا حجم 1200 ارب روپے ہے۔
خرم شہزاد نے کہا کہ قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی فعال قرض مینجمنٹ ایک پیشرف ہے جس سے قرضوں اور مستقبل کی ادائیگیوں کا دبائو کم ہو گا۔ سرکاری مالیات مستحکم ہو ں گی اور معیشت کے لئے زیادہ مالی گنجائش دستیاب ہو گی۔








