پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو موثر اور فعال تنظیم بنایا جائے گا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) موثر اور فعال تنظیم بنایا جائے گا۔ پی ایس کیو سی اےم ملک کے مختلف حصوں میں تیار کردہ فوڈ آئٹمز کے …
پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو موثر اور فعال تنظیم بنایا جائے گا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

مزید خبریں
پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو موثر اور فعال تنظیم بنایا جائے گا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) موثر اور فعال تنظیم بنایا جائے گا۔ پی ایس کیو سی اےم ملک کے مختلف حصوں میں تیار کردہ فوڈ آئٹمز کے معیار کو یقینی بنانے کا اہم ادارہ ہے۔ انہوںن نے یہ بات بدھ کو یہاں پی ایس کیو سی اے حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں تنظیم کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے محمد خالد صدیقی نے تنظیم کی ورکنگ اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی نے اب تک منرل واٹر تیار کرنے والے 289 مختلف یونٹس کو ضبط کیا ہے جبکہ رواں سال کے دوران مینوفیکچررز کو 465 نئے لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں اور فارن مینو فیکچرنگ لائسنس جاری کرنے کیلئے تجویز منظوری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سٹینڈرڈ اینڈ میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی ممالک کے الیکشن میں بھی حصہ لیا اور زیادہ تعداد میں ووٹ حاصل کئے ہیں۔








