اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے حجم میں اضافہ کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو بحرینی وزیراعظم کے مشیر شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کی سفارشات پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر …
پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے حجم میں اضافہ کےلئے کوشاں ہے، جاوید ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے حجم میں اضافہ کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو بحرینی وزیراعظم کے مشیر شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کی سفارشات پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا۔ پاکستانی سفیر نے شیخ سلمان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں بریف کیا۔ جاوید ملک نے کہا کہ شیخ سلمان الخلیفہ نے پاکستان کے دورہ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ شیخ سلمان نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو بحرین میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کا اہم اتحادی اور اسلامی دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ انہون نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔








