اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) 152پاکستانی زائرین نے بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں کلیار شریف میںحضرت خواجہ علاوالدین علی احمد صابر کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کی۔زائرین نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کے ہمراہ مزار پر روایتی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔زائرین نے سجادہ نشین شاہ منصور اعجاز صابری اور علی اعجاز صابری سے ملاقات کی اور سہولتوں کی …
ایک سو باون پاکستانی زائرین کی بھارت میں حضرت خواجہ علاﺅالدین علی احمد صابر کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) 152پاکستانی زائرین نے بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں کلیار شریف میںحضرت خواجہ علاوالدین علی احمد صابر کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کی۔زائرین نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کے ہمراہ مزار پر روایتی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔زائرین نے سجادہ نشین شاہ منصور اعجاز صابری اور علی اعجاز صابری سے ملاقات کی اور سہولتوں کی فراہمی پر انکا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء119ہندو زائرین کا گروپ شری کٹاس راج دھام میں مذہبی رسومات میں شرکت کی غرض سے سات دسمبر تک پاکستان کے دورہ پر ہے۔








