راولپنڈی۔06دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزےر برائے پوسٹل سروسزمولانا امےرزمان بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہےں، تمام قےاس آرائےاں بے بنےادہےں، خسارے سمےت دےگر معاملات حل کر لئے جائےں گے۔ وہ بدھ کو راولپنڈی جی پی او کے دورہ کے موقع پر صحافےوں سے بات چےت کر رہے تھے جہاں انہوں نے پہلے جی پی او کو سولر سسٹم پر منتقلی کے منصوبے کا افتتاح …
محکمہ ڈاک کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہےں، خسارے سمےت دےگر معاملات حل کر لئے جائےں گے، وفاقی وزےر پوسٹل سروسزمولانا امےرزمان بخاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔06دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزےر برائے پوسٹل سروسزمولانا امےرزمان بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہےں، تمام قےاس آرائےاں بے بنےادہےں، خسارے سمےت دےگر معاملات حل کر لئے جائےں گے۔ وہ بدھ کو راولپنڈی جی پی او کے دورہ کے موقع پر صحافےوں سے بات چےت کر رہے تھے جہاں انہوں نے پہلے جی پی او کو سولر سسٹم پر منتقلی کے منصوبے کا افتتاح کےا۔اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب رانا محمد اخلاق ،چےف پوسٹ ماسٹر راولپنڈی جی پی او ڈاکٹر نجےب الرحمٰن سمےت دےگر افسران اور ےونےن نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزےر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ پر ماضی مےں حکومتی سطح پر کوئی توجہ نہےں دی گئی، اب الگ وزارت بننے کے بعد خسارے کے خاتمے، ادارے مےں اصلاحات اور ملازمےن کو درپےش مسائل کو حل کرنے کے معاملات کو ترجےح دی جا رہی ہے۔ پوسٹل ملازمےن کی اپ گرےڈےشن کی فائل تمام مراحل کے بعدفنڈز منظوری کےلئے وزارت خزانہ مےں ہے اور جلد اس مسئلے کو حل کرا لےا جائے گا۔








