وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام تین روزہ 20ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دور آمریت میں ہمیشہ انسانی ترقی کے اشاریے تنزلی کا شکار ہوتے ہیں ،آمریت کے ادروار میں غیر ملکی فنڈنگ بھی ہوتی ہے اور جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہوتا ہے لیکن انسانی ترقی کے ثمرات عام الناس تک نہیں پہنچ سکتے ،جہموری دور شروع ہوتے ہی انسانی ترقی …

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دور آمریت میں ہمیشہ انسانی ترقی کے اشاریے تنزلی کا شکار ہوتے ہیں ،آمریت کے ادروار میں غیر ملکی فنڈنگ بھی ہوتی ہے اور جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہوتا ہے لیکن انسانی ترقی کے ثمرات عام الناس تک نہیں پہنچ سکتے ،جہموری دور شروع ہوتے ہی انسانی ترقی کے اشاریے بلندی کی جانب گامزن ہونے لگتے ہیں ،گذشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف بہتر انداز میں حاصل ہورہے ہیں ،2016-17کے بجٹ میں ایک ٹریلین روپے ترقی کی مد میں مختص کئے گئے جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ،ڈیٹا اور اطلاعات کے بغیر کوئی بھی منصوبہ قابل عمل نہیں ہو سکتا،پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں پارلیمنٹ کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف کا سیکرٹریٹ قائم اور فعال کردار ادا کر رہاہے ،صوبائی سطح پر بھی صوبائی ٹاسک فورسز بہتر انداز میں کام کر رہیں ہیں۔وہ بدھ کی رات اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام تین روزہ 20ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کر رہیں تھیں۔کانفرنس میں غیر ملکی مندوبین کی کثیر تعداد شریک تھی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے ایس ڈی پی آئی منتظمین کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی پائیدار ترقی کانفرنس کے انعقادپر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین فورم ہے جہاں پر حکومت ،انسانی ترقی کے لئے کام کرنے والے سٹیک ہولڈرز ، میڈیا اور بین الاقوامی شراکت داراکٹھے ہوتے ہیں اور مسائل کے حل کے لئے کوشیشں کرتے ہیں۔انہوں نے ڈویلپمنٹ سیکٹر میں شہناز وزیر علی کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں 19سال سے مردم شماری نہیں ہوئی تھی تو اس وقت ایس ڈی پی آئی اور دیگر ڈویلپمنٹ سیکٹر کے اداروں نے منیجمنٹ ڈیٹا، پالیسی ، ریسرچ کے شعبے میں حکومت کی مکمل معاونت کی۔انہوں نے کہا کہ جب ملینئنم ڈویلمنٹ گولز( ایم ڈی جیز) آئے تو وہ بھی آمریت کی نذر ہوگئے،دور آمریت میں ہمیشہ انسانی ترقی کے اشاریے تنزلی کا شکار ہوتے رہے ہیں اور جب بھی پاکستان کے اندر جمہوری ادوار آئے تو انسانی ترقی اپنے عروج کو پہنچی ہے۔

Leave a Reply