سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے، سردار اویس احمد خان لغاری

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق مستقل ثالثی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کے لئے ایک اہم سفارتی فتح قرار دیا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت فیصلے کو مسترد کرکے خود کو مزید تنہا کر رہا ہے،بھارت دی ہیگ میں ثالثی عدالت کی تشکیل پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق مستقل ثالثی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کے لئے ایک اہم سفارتی فتح قرار دیا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت فیصلے کو مسترد کرکے خود کو مزید تنہا کر رہا ہے،بھارت دی ہیگ میں ثالثی عدالت کی تشکیل پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو ایک انتہا پسند، جارحانہ اور سخت گیر ہمسایہ ظاہر کر رہا ہےجبکہ پاکستان ہمیشہ بھارت کو ایسا ہی ہمسایہ قرار دیتا آیا ہے۔انہوں نےکہا کہ بالآخر دنیا بھارت کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پاکستان کی آبادی کو بھوکا رکھنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کا اختتام "پاکستان زندہ باد” کے نعرے سے کیا۔

مزید خبریں