وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث ای الیون کا نالہ بھر نے سے اس کا پانی سڑک اور بعض بیسمنٹس میں داخل ہوگیا، متاثرہ بیسمنٹس کو انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی سیل کیا جا چکا تھا۔
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، ای الیون کا نالہ بھرنے سے پانی سڑک اور بیسمنٹس میں داخل
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث ای الیون کا نالہ بھر نے سے اس کا پانی سڑک اور بعض بیسمنٹس میں داخل ہوگیا، متاثرہ بیسمنٹس کو انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی سیل کیا جا چکا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ای الیون میں 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد موقع پر موجود ہیں اور نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اضافی ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے سینیٹیشن سٹاف نکاسی آب کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہےجبکہ ایکسپریس ہائی وے سمیت تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔دوسری جانب بارش کے باعث D-12/2 میں حفاظتی دیوار گرنے کے واقعے پر بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیوار گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارش کے دوران صورتحال کی مسلسل نگرانی اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کےانتظامات جاری ہیں۔








