نائب وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچ گئے

ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس اور ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے

بشکیک۔1ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس اور ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں جانے والے پاکستانی وفد میں شامل ہوں گے۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور وزیر قومی دفاع یاشار گولر کے ہمراہ بشکیک پہنچے جو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایس سی او کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ بشکیک پہنچنے پر نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا استقبال جمہوریہ کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ میدر اباکیروف، ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر میکین مصطفیٰ کمال اوکم، کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر خان، ڈائریکٹر جنرل حسن علی ضیغم اور کرغزستان کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔