اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری احتیاطی تدابیر جاری کر دی ۔
اسلام آباد میں بارش، ٹریفک ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری احتیاطی تدابیر جاری کر دی ۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد کی مختلف شاہراوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک روانی سست ہوسکتی ہے۔شہری سفر کے لئے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔بارش کے دوران گاڑی و موٹرسائیکل کی رفتار آہستہ رکھیں اور آگے والی گاڑیوں سے فاصلہ رکھیں۔ بارش میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ہمیشہ اپنی لین میں رہیں۔دوران ڈرائیونگ سائیڈ شیشوں، انڈیکیٹرز اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں چلیں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت و آگاہی کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔مزید ٹریفک اپ ڈیٹس کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وٹس ایپ چینل فالو کریں یااسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور آئی ٹی پی FM 92.4 سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔







