وزیراعلی پنجاب کے "بیک ٹو سکول پروگرام” کے تحت بچوں میں مفت کتابیں اور سکول بیگز تقسیم
وزیراعلی پنجاب کے "بیک ٹو سکول پروگرام” کے تحت بچوں میں مفت کتابیں اور سکول بیگز تقسیم

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):سرگودھا میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ’’بیک ٹو سکول ‘‘ پروگرام کے تحت بچوں کی نرسری میں رجسٹریشن کرتے ہوئے کتابیں اور سکول بیگز تقسیم کئے گئے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے بیک ٹو سکول پروگرام کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اظہر سہیل خان کے ہمراہ بچوں کی نرسری کلاس میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کرتے ہوئے طلبہ میں سکول بیگز اور کتابیں تقسیم کیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے کہا کہ ملک میں تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور حکومتِ پنجاب بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ سکول جانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اظہر سہیل خان نے کہا کہ "بیک ٹو سکول پروگرام” کا مقصد بچوں کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کیطرف راغب کرنا اور اُنہیں ضروری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بچوں میں کتابیں اور سکول بیگز کی فراہمی سے اُنکی معاونت ہوگی اور نرسری کی سطح پر رجسٹریشن سے اُنہیں ابتدائی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق حکومتِ پنجاب محکمہ تعلیم علم کے شعبہ میں بہتری اور ہر بچے تک تعلیمی سہولیات کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات میں مصروفِ عمل ہے۔








