ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد کا اینٹی رائٹ کورس کا دورہ، تربیتی مراحل کا جائزہ

ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے سکیورٹی ڈویژن میں جاری اینٹی رائٹ کورس کا دورہ کر کے افسران و جوانوں کی تربیت، عملی مشقوں اور تربیتی مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے سکیورٹی ڈویژن میں جاری اینٹی رائٹ کورس کا دورہ کر کے افسران و جوانوں کی تربیت، عملی مشقوں اور تربیتی مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بدھ کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی نے تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عملی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے تربیتی عمل کو مزید موثر بنانے اور جوانوں کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پررانا عمر فاروق نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی جدید خطوط پر تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اینٹی رائٹ کورس کا مقصد جوانوں کو ہنگامی حالات اور امن و امان کی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔