اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ ضروری قانون سازی کے بعد حلقہ بندیوں کی حد بندی اگلے عام انتخابات سے قبل مکمل ہو جائیگی۔ جمعرات کو یہاں ووٹرز کے قومی دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نئی حد بندیاں مقررہ وقت پر مکمل …
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کا ووٹرز کے قومی دن کے سلسلے میں تقریب سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ ضروری قانون سازی کے بعد حلقہ بندیوں کی حد بندی اگلے عام انتخابات سے قبل مکمل ہو جائیگی۔ جمعرات کو یہاں ووٹرز کے قومی دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نئی حد بندیاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی غرض سے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مزید شفافیت لانے کیلئے الیکشن کمیشن اگلے انتخابات میںبیلیٹ پیپرز واٹر پیپر پر پرنٹ کریگا اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس کے علاوہ انتخابی عمل میں خواتین اور معذور افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بھی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام بھی شروع کر دیا ہے تاکہ قومی شناختی کارڈ کے حامل تمام افراد کی رجسٹریشن کو بروقت یقینی بنایا جا سکے، نظر ثانی کے بعد اگلے انتخابات سے قبل ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائیگی۔








