پاکستان آکسیجن کے ششماہی منافع میں 86.25 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان آکسیجن کے ششماہی منافع میں86.25 فیصد کا نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):پاکستان آکسیجن کے ششماہی منافع میں 86.25 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران پاکستان آکسیجن کا منافع 1.68 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا جون 2025 کے لئے کمپنی کو 902 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2025 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں اسی عرصہ کے لئے پاکستان آکسیجن کا منافع میں 778 ملین روپے یعنی 86.25 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








