نجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب،جہلم راوی اور ستلج میں بھی پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے
پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب،جہلم راوی اور ستلج میں بھی پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے۔
ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہا ئونارمل ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ کالا باغ میں پانی کا بہائو 3 لاکھ 51 ہزار کیوسک اور چشمہ میں پانی کا بہائو 2 لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے۔نالہ بئین شکر گڑھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ دریائے راوی کے اہم ملحقہ نالہ ڈیگ میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جہاں پانی کا اخراج 22 ہزار 500 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 78 فیصد بھر چکا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریائوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔








