نوجوانوں کو علم اور اخلاق کی مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے ہمیں نبی پاک ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہوگا، سردار محمد یوسف
نوجوانوں کو علم اور اخلاق کی مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے ہمیں نبی پاک ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہوگا، سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سیرت طیبہ میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ،نوجوانوں کو علم اور اخلاق کی مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے ہمیں نبی پاک ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ جمعرات کو یہاں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،نوجوانوں میں برداشت رواداری اور اخوت کے فروغ کی ضرورت ہے،
سیرت طیبہ میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ،نوجوانوں کو سیرت طیبہ کی روشنی میں علم اور اخلاق کی مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہوگی ،نوجوانوں پر اعتماد کر کے انہیں مواقع کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی اور انہیں اے آئی اور ٹیکنالوجی سمیت جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ ہمیں اخوت دیانتداری اور رواداری کا در س دتی ہے، نبی پاکؐ کے اسو ۂ حسنہ سے ہمیں انسانیت کے احترام کا درس ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی دنیا معترف ہے ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے دنیا میں امن کی راہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئیں سب مل کر عہد کریں کہ ملکی ترقی اور نوجوانوں کی بہتری کے لئے مل کر اقدامات کریں گے۔







