یوم دفاع وشہداء،مادرِوطن پرقربان عظیم سپوتوں کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر مادرِ وطن پر قربان ہونے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، ایف سی بلوچستان کے شہید لانس نائیک نور حسن کے والد نے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع وشہداء،مادرِوطن پرقربان عظیم سپوتوں کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ ایف سی بلوچستان کے جوان لانس نائیک نورحسن کے والد نے بیٹے کی شہادت پرفخرکا اظہار کیا ہے۔

لانس نائیک نورحسن شہید کے والد گل حسن کا کہنا تھا کہ ایک شہید کا والد ہونا میرے لیے قابل فخرہے،پاکستان کی بقاء سے ہی ہماری بقاء ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے نے شہادت کے جذبے سے سکیورٹی ادارے میں شمولیت اختیارکی اورشہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔ شہید لانس نائیک کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا لانس نائیک نورحسن ایک بہادر،دلیراورنڈرفوجی تھا،شہیدلانس نائیک نورحسن کی آخری آرام گاہ پرلگا قومی پرچم ہرسال عید پرتبدیل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگروطن کوضرورت پڑی تومیں بھی اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیارہوں۔

مزید خبریں