واسا ہیڈ آفس فیصل آباد میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج کی بہادری و شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہدائے وطن کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی گئی۔
واسا ہیڈ آفس فیصل آباد میں یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 ستمبر (اے پی پی):واسا ہیڈ آفس فیصل آباد میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے جوانوں کی بہادی اور شجاعت کو خراج تحسین اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے بلندی درجات کی دعا کی گئی۔
اس موقع پر 6 ستمبر 1965 کو بزدل دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے اور وطن عزیز کے بھرپور دفاع پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس وسیم بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ثنا محبوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر فاروق، احسان صدیقی، سٹاف آفیسر غلام مجتبیٰ کیئر ٹیکرمحمد احمد ڈوگر و دیگر سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز کی محافظ ہیں اور عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج کے افسران و جوانوں نے 6 ستمبر 1965 کو بزدل دشمن کے اچانک حملے کے باوجود بہادری سے ان کے دانت کھٹے کئے اور پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کی دنیا آج بھی متعرف ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی بھی نکالی گئی۔








