قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہے۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا یومِ فضائیہ پر پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی پاکستان کی تاریخ کا ایک قابلِ فخر باب ہے۔
یومِ فضائیہ ان جانبازوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود اور قومی سلامتی کا دفاع کیا،پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور ملکی دفاع کے عزم کے ذریعے قوم کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر سیدیوسف رضاگیلانی نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے جس جرات اور مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ خدمت اور قربانی کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جن کی خدمات آج بھی قوم کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا ،پاک فضائیہ کی بھرپور تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیت نے پاکستان کی خودمختاری اور فضائی حدود کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، غازیوں کی سلامتی اور پاک فضائیہ کے افسران و اہلکاروں کی کامیابی کے لیے دعا کی۔







