پوری قوم کو اپنی بہادر پاک فوج،پاک فضائیہ و پاکستان نیوی پر فخر ہے،وزیراعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی پر فخر ہے۔

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے ہرافسر، جوان،شہدا اورغازیوں کو سلام پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو اپنی بہادر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی پر فخر ہے، آپریشن ردالفساد میں پاک فوج نے پیشہ وارانہ مہارت کے نئے معیار قائم کئے۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افسروں اور جوانوں کی سلامتی کے لئے دعا گو ہے،پاک فوج نے ثابت کیاکہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں،ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں،اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آج کاپاکستان مضبوط اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت اورعوام پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے،دھرتی کے لئے سرحد وں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخرہیں، عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔ وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز قومی اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کرتے ہیں، عدم استحکام پیدا کرنے والی دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو پوری قوت اور عزم کے ساتھ ناکام بناناہو گا۔

مزید خبریں