پنجاب پولیس کا شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی
پنجاب پولیس کا شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی
لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال33 لاکھ79 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے سروسز حاصل کیں،12 لاکھ سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی،6 لاکھ31 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے،9 لاکھ27 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، ایک لاکھ33 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت78 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا،23 ہزار 600 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ ترجمان نے بتایا کہ67 ہزار 465 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2398 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی،2 لاکھ3 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں،56 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں، ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی۔ ترجمان نے بتایا کہ2600 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی، پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ، شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز، تھانوں، پبلک مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کریں۔









