اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، 8 کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون میں 8 کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کر کے 21 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 364.6 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے بیگ سے 330 گرام آئس، 270 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر …

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون میں 8 کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کر کے 21 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 364.6 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے بیگ سے 330 گرام آئس، 270 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب رکشہ سے 52.8 کلوگرام چرس، 5.4 کلوگرام افیون برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کیا گیا۔

کوٹ لکھپت لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 6 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ اسی طرح حیدرآباد میں مل کے قریب مسافر کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کرلی جبکہ منڈی موڑ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس، 1 کلوگرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔

ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے قریب 150 کلوگرام ہیروئن جبکہ شاکس جمرود ڈسٹرکٹ خیبر کے قریب گاڑی سے 144 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔اسی طرح کوٹ لکھپت لاہور میں ایک اور کارروائی میں کوریئر آفس میں انورٹر میں چھپائی گئی 8.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔