عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل سننا میری ترجیحات میں شامل ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان ریسانی نے کہا ہے کہ عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل سننا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔یہ بات انھوں نے پیر کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے آئے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

کوئٹہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان ریسانی نے کہا ہے کہ عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل سننا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔یہ بات انھوں نے پیر کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے آئے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر عوام نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات اور دیگر ضروریات سے آگاہ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ میں نے تمام وفود کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل سننا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان شااللہ عوامی خدمت کا یہ سفر بلا تفریق جاری رہے گا۔