بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ژوب اور لورالائی میں نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ

محکمہ امور نوجوانان کے زیراہتمام ژوب ولورالائی یونیورسٹی میں نوجوانوں کیلئے4روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔ پیر کے روز وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور مشیر وزیراعلی بلوچستان برائے امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کی قیادت و رہنمائی میں حکومت بلوچستان نوجوانوں کو جدید ہنر، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام پر موثر انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے۔

کوئٹہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):محکمہ امور نوجوانان کے زیراہتمام ژوب ولورالائی یونیورسٹی میں نوجوانوں کیلئے4روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔ پیر کے روز وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور مشیر وزیراعلی بلوچستان برائے امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کی قیادت و رہنمائی میں حکومت بلوچستان نوجوانوں کو جدید ہنر، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام پر موثر انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے۔

محکمہ امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب اور یونیورسٹی آف لورالائی میں چار روزہ تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے جن میں مجموعی طور پر 116 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ژوب میں 53 سے زائد جبکہ لورالائی میں 63 سے زائد نوجوان شریک ہوئے۔ تربیتی نشستوں میں کمیونیکیشن، انٹرپرسنل و لیڈرشپ اسکلز، مینجمنٹ، انٹرپرینیورشپ، کیریئر کائونسلنگ، سی وی رائٹنگ اور موک انٹرویو سمیت مختلف عملی سرگرمیاں کرائی گئیں۔

 

مزید خبریں