وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کوہ پیما ڈاکٹر اسماء کی میت منتقلی پر افواج ِ پاکستان اور ریسکیو ٹیموں سے اظہار تشکر

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے اسپینٹک پیک بیس کیمپ سے متوفیہ کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت کو کامیابی سے سکردو منتقل کرنے پر افواجِ پاکستان، شگر کے مقامی رضا کاروں، ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

گلگت۔ 08 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے اسپینٹک پیک بیس کیمپ سے متوفیہ کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت کو کامیابی سے سکردو منتقل کرنے پر افواجِ پاکستان، شگر کے مقامی رضا کاروں، ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

​وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اس انتہائی دشوار گزار ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے تمام ادارے اور افراد قابلِ تحسین ہیں۔ مستقبل میں کوہ پیماؤں کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار حادثے کی صورت میں بروقت اور مؤثر ریسکیو و ریلیف آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ ایس او پیز کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔​وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید خبریں