چینی ہنگامی امداد کی چوتھی کھیپ نیپال پہنچ گئی

چین کی نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ منگل کوتریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

کھٹمنڈو ۔8ستمبر (اے پی پی):چین کی نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ منگل کوتریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

شنہوا کے مطابق نیپال میں چینی سفارتخانے نے بتایا کہ امدادی سامان میں بنیادی طور پر ریسکیو ہوور کرافٹس، سٹین لیس سٹیل کے مستقل مقناطیسی سیلاب کنٹرول پمپس، بیک اپ بیٹریاں، تابوت، شمسی لیمپس اور دیگر ضروری اشیا ءشامل ہیں۔

مزید خبریں