وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت 51 شہروں میں18 ملین گیلن گنجائش والے 105 واٹر ٹینک تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں سے اب تک 92 انڈر گرائونڈ ٹینک مکمل ہوچکے ہیں۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت51 شہروں میں 18 ملین گیلن گنجائش والے 105 واٹر ٹینک تعمیر کئے جارہے ہیں، صوبائی وزیر بلدیات

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت 51 شہروں میں18 ملین گیلن گنجائش والے 105 واٹر ٹینک تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں سے اب تک 92 انڈر گرائونڈ ٹینک مکمل ہوچکے ہیں۔
سول سیکرٹریٹ میں ایک جائزہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت 77 کلومیٹر طویل124 ڈرینز بھی بن رہی ہیں۔اب تک92 ڈرینز بن گئیں جبکہ مزید6 ڈرینز پر تیزی سے کام جاری ہے۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک اور ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی بھی موجود تھے۔متعلقہ میونسپل آفیسرز انفراسٹرکچر (ایم او آئی) اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز (اے پی ڈی) نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے مختلف ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت مجموعی طور پر81 ڈسپوزل سٹیشنز کی تعمیر و بحالی کا کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔متعدد شہروں میں 23 ڈسپوزل سٹیشن پر کام شروع ہوچکا ہے۔ 58 ڈسپوزل سٹیشنز پر مرحلہ وار کام کا آغاز جلد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے بجلی بلوں کی ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔علاوہ ازیں اربن فلڈنگ کی روک تھام میں ڈسپوزل سٹیشنز اہم کردار ادا کریں گے۔ واٹر ٹینکس اور ڈرینز کی بروقت تعمیر پر پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے ایم او آئیز اور اے پی ڈیز کو تعمیراتی کام کی موثر مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔








