خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، مختلف اقسام کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

مزید خبریں
پشاور۔ 08 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، مختلف اقسام کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
مارکیٹ حکام کے مطابق سپیشل فائن، فائن اور مکس آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سپیشل فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ دیگر اقسام کے آٹے کی قیمت بھی 2 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔آٹے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ گندم اور آٹے سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پشاور میں آٹے کی پرچون قیمت بڑھ کر 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں مقامی آٹے کی خریداری میں بھی کمی آئی ہے، جبکہ ناقص معیار کے آٹے سے متعلق شکایات کے باعث مارکیٹ میں بعض برانڈز اور مخصوص اقسام کے آٹے کی فروخت بھی متاثر ہونے لگی ہے۔مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد میدہ اور آٹے سے تیار ہونے والی دیگر اشیائے خورونوش بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، جس سے عام شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔








