وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ موسمی یا ہائیڈرولوجیکل خطرے سے نمٹنے کے لئے آپریشنل تیاری برقرار رکھیں۔ منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 18واں اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر …
موسمی و ہائیڈرولوجیکل خطرات، احسن اقبال کی متعلقہ اداروں کو آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ موسمی یا ہائیڈرولوجیکل خطرے سے نمٹنے کے لئے آپریشنل تیاری برقرار رکھیں۔ منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 18واں اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، پی ڈی ایم اے، محکمہ موسمیات اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ موسمی صورتحال، درجہ حرارت میں اضافے،دریاؤں میں بہاؤ کی صورتحال اور آئندہ دنوں میں متوقع موسمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کو موجودہ موسمی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، زیادہ درجہ حرارت والے علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتیجے میں ممکنہ اثرات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے ملک کی موسمی اور ہائیڈرولوجیکل صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
کمیٹی نے موسمی صورتحال میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی سے متعلق بروقت وارننگز اور ایڈوائزریز کے اجراء کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ موسمی یا ہائیڈرولوجیکل خطرے سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری برقرار رکھیں،این ڈی ایم اے، این ای او سی کے ذریعے ملک کی موسمی و ہائیڈرولوجیکل صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گا۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کرنے کے لئے موسمی صورتحال کے مطابق ایڈوائزریز جاری کی جائیں گی۔







