اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 2کروڑ 23 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ، 8 ملزمان گرفتار
اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 2کروڑ 23 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ، 8 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں2کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 272.15 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں بالیلی چیک پوسٹ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 180کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
باڑہ چوک خیبر کے قریب گاڑی سے 24کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔موٹروےٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی اور موٹرسائیکل سوار 2ملزمان سے 12کلو چرس برآمد کرلی۔بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 200گرام ویڈ برآمد ہوئی۔دالبندین ڈسٹرکٹ چاغی کے قریب سے 30کلوگرام افیون برآمد کرلی۔
سمنگلی روڈ کوئٹہ کوریئر آفس سے ریفریجریٹر میں مہارت سے چھپائی گئی 24کلوگرام چرس جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کوریئر آفس میں پارسل میں ڈرائی فروٹ میں چھپائی 1.95کلو آئس برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








