ایبٹ آباد،ضلعی انتظامیہ کا ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ
ایبٹ آباد،ضلعی انتظامیہ کا ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 12 ستمبر (اے پی پی):فائر اینڈ ایمرجنسی سیفٹی کمیشن نے تحصیل ایبٹ آباد کے اہم ہسپتالوں کا معائنہ کیا،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کامران علی شاہ اور محمد طارق کی زیر نگرانی کمیشن نے ڈی ایچ کیو (بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال)،ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال،جناح ہسپتال نواں شہر اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔
معائنے کے دوران فائر سیفٹی،ہنگامی اخراج،مریضوں کے انخلا کے انتظامات،فائر فائٹنگ سسٹم،سموک ڈیٹیکٹرز و الارم،برقی حفاظت،آکسیجن اسٹوریج اور مجموعی ایمرجنسی رسپانس کا جائزہ لیا گیا،کمیشن نے مختلف ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات سے متعلق خامیوں اور ضروری بہتری کے امور کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایات دیں۔
معائنے میں محکمہ صحت،ہیلتھ کیئر کمیشن،آئی ایم یو،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 اور پولیس کے نمائندے شریک تھے،کمیشن کی جانب سے تفصیلی رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی اور اصلاحی اقدامات سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی۔








