افغانستان، دو گاڑیوں میں تصادم سے چار مسافر جاں بحق ، چھ زخمی

افغانستان، دو گاڑیوں میں تصادم سے چار مسافر جاں بحق ، چھ زخمی

کابل ۔12ستمبر (اے پی پی):افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں دو گاڑیوں میں تصادم سے چار مسافر جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس دفتر نےبیان میں بتایا کہ حادثہ ہیئر تن ڈوئل کیریج وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کو ٹکر مار دی۔ یہ شاہراہ کابل کو بلخ صوبے سے ملاتی ہے۔ حادثے میں چار مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔