نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے چین کے لیے نامزد سفیر علی اسد گیلانی کی ملاقات
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے چین کے لیے نامزد سفیر علی اسد گیلانی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی روابط، سی پیک، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں آہنی بھائی چارے اور سدابہار تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے چین کے لیے نامزد سفیر علی اسد گیلانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے علی اسد گیلانی کو چین کے لیے سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے آزمودہ اور دیرینہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی روابط، سی پیک، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں آہنی بھائی چارے اور سدابہار تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایشیا پیسیفک کے ایڈیشنل سیکریٹری کی حیثیت سے سفیر نامزد علی اسد گیلانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا تجربہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرپا شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے بیجنگ میں ان کی نئی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








