افغان طالبان کے وارمیوزیم پر سکائی نیوز کی رپورٹ مسترد،صحافتی اصول یکسر نظرانداز
افغان طالبان کے وارمیوزیم پر سکائی نیوز کی رپورٹ مسترد،صحافتی اصول یکسر نظرانداز

مزید خبریں
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):افغان طالبان کے وارمیوزیم پر سکائی نیوز کی رپورٹ مسترد کر دی گئی کیونکہ صحافتی اصول یکسر نظرانداز کئے گئے ہیں۔ سکائی نیوزکی نام نہاد رپورٹ میں طالبان رجیم کی سفاکیت کوپس پشت ڈال کریکطرفہ بیانیہ سے صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ بین الاقوامی جرائد نے رپورٹ میں طالبان کے سفاک جرائم کو پس پشت ڈال کر شدت پسند بیانیے کو تقویت دینے پر شدید تنقید کی۔
سری لنکن جریدہ سری لنکا گارڈین کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کی رپورٹ میں مسئلہ میوزیم دکھانا نہیں بلکہ شدت پسندانہ تاریخ کوادھورے حقائق کےساتھ دکھانا ہے، طالبان رجیم کے ہتھیاروں کی نمائش کے پیچھے عام شہریوں کی اموات اور تباہ حال خاندانوں کی تلخ حقیقت چھپی ہے۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق بلخ اور دایکندی صوبوں کے خاندان طالبان کے میوزیم کو فتح کی علامت نہیں بلکہ اپنے پیاروں کے قتل اور خونریزماضی کی تلخ یادگار قراردیتے ہیں ۔
افغان میڈیا کابل ناو نے مقامی رہائشیوں کے حوالے سے بتایا کہ میوزیم خوف اور تشدد کو فروغ دینے کےلئے خود کش حملوں کو قابل فخر بنا کر پیش کرتا ہے، طالبان رجیم کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش کے باعث تعلیمی اداروں نے میوزیم کے دورے معطل کر دیئے ہیں ۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کے تعاون کے باعث پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔
ماہرسکیورٹی امور کے مطابق رپورٹ میں طالبان کے میوزیم کوتودکھایا گیا لیکن یہ حقیقت نظرانداز کردی گئی کہ انہی ہتھیاروں نےعام افغان شہریوں اور بچوں کومعذور بنایا، افغان خواتین پرعائد پابندیوں اوربنیادی انسانی حقوق کی پامالی جیسے معاملے کورپورٹ کے آخرمیں معمولی اعتراض تک محدود کیا گیا ۔ اسکائی نیوزنےایک غیر قانونی ،سخت گیر اورپرتشدد طالبان رجیم کو اپنی سفاکیت اورجرائم کا دفاع کرنے کےلئےمفت پلیٹ فارم فراہم کیا۔








