گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان نسل کو مثبت سمت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کویوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے نیٹ ورکنگ سیشن میں خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان نسل کو مثبت سمت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان نسل کو مثبت سمت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کویوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے نیٹ ورکنگ سیشن میں خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان متحرک اور وژنری قیادت ہیں یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ جو نوجوان آج تعمیری کردار ادا کریں گے، تاریخ انہیں اچھے الفاظ میں یاد رکھے گی۔ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قومی معاملات میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن بیانیہ کے توڑ میں نوجوانوں پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، نوجوان صرف مستقبل کے رہنما نہیں بلکہ آج بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔








