ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع میں544ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر534 افرادکوریسکیوکیاگیا
ضلع ملتان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122نے 534افرادکوریسکیوکیا، ترجمان

مزید خبریں
ملتان۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع میں544ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر534 افرادکوریسکیوکیاگیا۔اتوار کو ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں520،شجاع آباد میں10اورجلال پورپیروالامیں14ایمرجینسیز پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد121ہے،ملتان شہر میں117،شجاع آبادمیں ایک اور جلال پور پیر والا میں تین ٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں338میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں329،شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔11 کرائم ،دو آگ لگنے کی اورآٹھ گرنے کی ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر218افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور283 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔








