سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹنگ کر رہے ہیں،عظمی بخاری
سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹنگ کر رہے ہیں،عظمی بخاری

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، سہیل آفریدی خود جا کر پولیس وین میں بیٹھ گئے جبکہ پولیس والے انہیں اترنے کا کہتے رہے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اپنے گارڈز کو اپنا ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ کر پرے کردیا۔
سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ تاحدِ نظر عوام کی اصلیت دیکھ لیں۔ جگہ جگہ گاڑی روک کر عوام کو خوار کیا جا رہا ہے، جبکہ یوٹیوبرز اور گارڈز سے خطاب کیا جا رہا ہے۔







