پیرو کے قومی فٹبال ٹیم کے سابق مینیجر خوان رینوسو نے میکسیکو کے فٹبال کلب نیکاکسا کے ساتھ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ کر لیا ہے۔
پیرو کے سابق منیجر خوان رینوسو نیکاکسا کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔15ستمبر (اے پی پی):پیرو کے قومی فٹبال ٹیم کے سابق مینیجر خوان رینوسو نے میکسیکو کے فٹبال کلب نیکاکسا کے ساتھ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ کر لیا ہے۔
شنہوا کے مطابق 56 سالہ خوان رینوسو اب مارٹن ورینی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے جنہیں جمعہ کو پیوبلا کے خلاف اپنے ہوم گرائونڈ پر 0-1 کی شکست کے بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ خوان رینوسو نے دسمبر تک کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے ساتھ ہی ان کی اس کلب میں واپسی ہو گئی ہے ،جس کی انہوں نے 2002 سے 2004 تک بطور کھلاڑی نمائندگی کی تھی۔ نیکاکسا کی جانب سے ان کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج ہمارے نئے ہیڈ کوچ کے ساتھ ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ رینوسو کا 22 سالہ مینیجریل کیریئر ہے جس میں 2022 اور 2023 کے دوران پیرو کی قومی ٹیم کی کوچنگ بھی شامل ہے۔ نیکاکسا اس وقت لیگا ایم ایکس اپرٹورا میں 8 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہے۔








