وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم شوکت ڈار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ڈار کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم نے صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت ڈار کا انتقال شعبہ صحافت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔