پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکہ ریجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ۔
بدھ کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدام سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے جبکہ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو ئے ہیں ۔ یہ اقدام علاقائی امن اور سلامتی کےلئے بھی خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تقدس و سلامتی اور زائرین، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے عوام اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے ۔








