چنیوٹ ،وزیرِاعظم فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد، رجسٹریشن و سہولیات کے حوالے سے اجلاس
چنیوٹ ،وزیرِاعظم فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد، رجسٹریشن و سہولیات کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
چنیوٹ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت وزیرِاعظم فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد، رجسٹریشن اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، سول ڈیفنس آفیسر، ایکسائز آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، سی اوز میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرِاعظم فیول سبسڈی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے عمل، اسکیم پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکیم کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں اور رجسٹریشن کے عمل میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی فلاحی اسکیموں کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کریں۔








