سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دولت مشترکہ کی پارلیمانی اسمبلی کے 69 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی وفد کو اپنے مضحکہ خیز طرز عمل کی بناء پر عالمی برادری کے سامنے سبکی کا سامنا کرنا پڑا
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دولت مشترکہ کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی وفد کو مضحکہ خیز طرز عمل کی بناء پر عالمی برادری کے سامنے سبکی کا سامنا

مزید خبریں
کیپ ٹائون ۔16ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دولت مشترکہ کی پارلیمانی اسمبلی کے 69 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی وفد کو اپنے مضحکہ خیز طرز عمل کی بناء پر عالمی برادری کے سامنے سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے جب اپنے خطاب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے 6 نکاتی پلان پیش کیا تو اس دوران ہندوستانی مندوبین پہلے تو پورے انہماک سے سپیکر قومی اسمبلی کا خطاب سنتے رہے۔سپیکر نے براہ راست کسی کا نام لئے بغیر بین الاقوامی پارلیمانی برادری کے سامنے پانی کی کمی، دریائوں میں اچانک پانی کی آمد اور پانی روکنے جیسے معاملات پیش کئے تو اس پر بھارتی مندوبین نے جواباً تقاریر کرنے کی کوششیں کیں ۔بھارتی مندوبین کی مضحکہ خیز حرکات پر جمیکا کی سپیکر اور مکالمے کی میزبان خاتون نے ہندوستانی مندوبین سے خاموش رہنے یا کمرے سے نکل جانے کی اپیل کی۔کمرے میں موجود بین الاقوامی پارلیمانی برادری کے اراکین نے بھارتی وفد کے اس طرز عمل پر قہقہے لگائے۔








