وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مکہ مکرمہ جیسے مقدس شہر کو نشانہ بنانے کی مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان اور عقیدے کا لازمی جزو ہے، اس کی حرمت اور زائرین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے
وفاقی وزیر احسن اقبال کی مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مکہ مکرمہ جیسے مقدس شہر کو نشانہ بنانے کی مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان اور عقیدے کا لازمی جزو ہے، اس کی حرمت اور زائرین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے
۔جاری بیان میں انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کے ساتھ کھڑا ہے اور مقدس مقامات کے تحفظ میں کسی طور پیچھے نہیں رہے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خطہ پہلے ہی مختلف خطرات کی زد میں ہے، اس لیے کشیدگی اور تشدد کا راستہ ترک کیا جائے، مسلم ممالک کو باہمی مشاورت اور اتحاد کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حل تلاش کرنا ہوگا۔








