نجاب بھرمیں 1251ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 1394زخمی ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1251ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جن میں 540افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
پنجاب بھرمیں 1251ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق،1394زخمی

مزید خبریں
لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1251ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 1394زخمی ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1251ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جن میں 540افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
854معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔اعدادو شمار کے مطابق 266ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،جس میں صوبائی دارالحکومت323متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان86متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔








