وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے نائب صدر و سینئر صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے نائب صدر و سینئر صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے عثمان خان اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والد کا انتقال بڑا سانحہ ہے، اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔







