وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسج کو بالکل مفت کردیا گیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسج کو بالکل مفت کردیا گیا۔جمعرات کو وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسج کو بالکل مفت کردیا گیا۔جمعرات کو وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف پہنچایا جا رہا ہے۔پہلے REG لکھ کر سپیس دے کر شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کی نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے سکیم میں رجسٹریشن ہوگی۔فیول سبسڈی سکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk⁠ پر بھی دستیاب ہیں۔