سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے جرائمز کی بیخ کنی کیلئے بلاتفریق آپریشن جار ی ہے،جس کے نتیجے میں وائلڈلائف رینجرز نے جنگلی پرندوں کے گوشت کے پکوان آفر کرنیوالے نجی ہوٹل کے منیجر سمیت بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ میں ملوث11ملزم گرفتار کرکے ان سے 12نیٹنگ گیئرز اور تیار شدہ دیسی بٹیر کڑاہی پر …
جنگلی پرندوں کے گوشت کے پکوان آفر کرنیوالے نجی ہوٹل کے منیجر سمیت بٹیر نیٹنگ میں ملوث 11ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے جرائمز کی بیخ کنی کیلئے بلاتفریق آپریشن جار ی ہے،جس کے نتیجے میں وائلڈلائف رینجرز نے جنگلی پرندوں کے گوشت کے پکوان آفر کرنیوالے نجی ہوٹل کے منیجر سمیت بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ میں ملوث11ملزم گرفتار کرکے ان سے 12نیٹنگ گیئرز اور تیار شدہ دیسی بٹیر کڑاہی پر مبنی پکوان برآمد کرکے 4ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج جبکہ بقیہ ملزمان کو 3لاکھ 66 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائدکیا۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ملتان ریجن رائے زاہد علی کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرز ملتان نے سٹنگ آپریشن کے ذریعے ملتان شہر کے ایک نجی ہوٹل میں جنگلی پرندوں کے گوشت پر مبنی پکوان آفر کرنیوالے ہوٹل منیجر اور معاون کو گرفتار کرکے تیار شدہ دیسی بٹیر کڑاہی ضبط کرلی اور ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرواکر حوالات میں بند کروا دیا اور ان کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورز ی پر قانونی چارہ جوئی شروع کردی نیز ایک گزشتہ کیس کمپائونڈ کرکے اسے مبلغ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر لودھراں منور حسین نجمی نے تحصیل لودھراں اور دنیا پور سے بیٹر کی غیر قانونی نیٹنگ کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کرکے ایک کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جبکہ دوسرے کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کے مطابق قانونی چارہ جوئی شروع کردی اور ان سے 2نیٹنگ گیئرز ضبط کئے۔
ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ننکانہ عائشہ صالح نے ایک وسل بلور کی اطلاع پر چھاپہ مارکر بٹیر نیٹنگ میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرکے 26ہزار روپے جرمانہ کیا اور بٹیر کا نیٹنگ گیئر ضبط کرلیا۔اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر میانوالی عبداللہ بلال نے تحصیل میانوالی پپلاں سے 6بٹیر نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے موقع پر 2ملزمان کو گرفتار کیا اور انہیں مبلغ 70ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد جرمانہ کیا جبکہ بقیہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر سیالکوٹ عقیل امجد نے بھورے تیتر کی غیرقانونی تجارت میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرکے اس کے غیرقانونی قبضہ سے 5بٹیر برآمد کئے اور اسے مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر بھکر محمد طارق خان نے بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ میں مصروف 2ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2نیٹنگ گیئرز ضبط کئے اور انہیں 40ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹادیئے،نیز بٹیر نیٹنگ کے 4گزشتہ مقدمات کمپائونڈ کرکے مبلغ 80ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ وصول کیا۔








