نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) نے وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف ترجیحی شعبوں میں تربیتی پروگرامز کے لئے تربیتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے پری کوالیفکیشن 2026 کے لئے اظہارِ دلچسپی طلب کرلیا ہے۔ نیوٹیک کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق سرکاری و نجی فنی و پیشہ وارانہ تربیتی ادارے، جامعات، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اور دیگر اہل ادارے درخواستیں …
وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے پری کوالیفکیشن 2026 کے لئے اظہارِ دلچسپی طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) نے وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف ترجیحی شعبوں میں تربیتی پروگرامز کے لئے تربیتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے پری کوالیفکیشن 2026 کے لئے اظہارِ دلچسپی طلب کرلیا ہے۔ نیوٹیک کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق سرکاری و نجی فنی و پیشہ وارانہ تربیتی ادارے، جامعات، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اور دیگر اہل ادارے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
مفت تربیتی پروگرامز کے ذریعے شرکاء کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اسناد کے حصول کے لئے تربیت فراہم کی جائے گی۔تربیتی پروگرامز کے لئے زراعت و لائیو اسٹاک، معاون خدمات بشمول جمالیاتی، صحت اور متعلقہ خدمات، بینکاری و مالیات، تعمیرات، بجلی و توانائی، ڈرائیونگ، مہمان نوازی و سیاحت، صنعتی و ٹیکسٹائل، کان کنی و معدنیات، زبانوں اور ماحول دوست توانائی کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ نیوٹیک کے رجسٹرڈ ادارے درخواست دینے کے اہل ہوں گے جبکہ مشترکہ منصوبوں کے لئے اداروں کو متعلقہ شعبے کے مطلوبہ بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کا حامل ہونا ضروری ہے۔
اداروں کے لئے بائیومیٹرک مشینوں اور آئی پی لنک سے منسلک سی سی ٹی وی کیمروں کی فراہمی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ ہر ادارہ ایک شعبے کے لئے درخواست دے سکتا ہے تاہم ایک سے زائد شعبوں کے لئے درخواست دینے کی صورت میں ہر شعبے کے لئے مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات موجود ہونا ضروری ہیں۔ بین الاقوامی اداروں سے الحاق یا منظوری رکھنے والے تربیتی اداروں کو ترجیح دی جائے گی۔ نیوٹیک کے مطابق درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ ادارے این ایس آئی ایس پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔








