بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے کنٹرولر امتحانات نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان اوّل 2026ء کے نتائج کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان 21 ستمبر 2026ء بروز پیر دن 2:00 بجے کیا جائے گا۔
ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام ایف اے/ایف ایس کے نتائج کااعلان پیر کو کیاجائے گا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 20 ستمبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے کنٹرولر امتحانات نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان اوّل 2026ء کے نتائج کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان 21 ستمبر 2026ء بروز پیر دن 2:00 بجے کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے بورڈ آفس ایبٹ آباد کے آڈیٹوریم ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،تمام طلبہ کے مکمل نتائج اسی روز 21 ستمبر کو شام 5:00 بجے ایبٹ آباد بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن جاری کر دیے جائیں گے۔ طلبا و طالبات ویب سائٹ کے ذریعے اپنا نتیجہ اور الیکٹرانک ڈی ایم سی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ شیڈول کے مطابق ریگولر طلبا و طالبات کی اصل ڈی ایم سیز 23 ستمبر 2026ء بروز بدھ صبح 9:00 بجے جاری کی جائیں گی۔یہ ڈی ایم سیز متعلقہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ان نمائندگان کے حوالے کی جائیں گی جن کے پاس باقاعدہ اتھارٹی لیٹر موجود ہوگا۔ پرائیویٹ طلبا و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈی ایم سیز اپنے متعلقہ امتحانی مراکز سے ہی وصول کریں۔








