نوشہرہ ورکاں کڑیال روڈ پر پرانے تعمیراتی سامان کی دکان میں چوری،چور موبائل، نقدی اور چارجر لے اڑے، کڑیال روڈ پر نامعلوم چور پرانے تعمیراتی سامان کی دکان کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے
نوشہرہ ورکاں کڑیال روڈ پر پرانے تعمیراتی سامان کی دکان میں چوری ، مقدمہ درج

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کڑیال روڈ پر پرانے تعمیراتی سامان کی دکان میں چوری،چور موبائل، نقدی اور چارجر لے اڑے، کڑیال روڈ پر نامعلوم چور پرانے تعمیراتی سامان کی دکان کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے اور برآمدے میں سوئے شخص کے قریب سے 32 ہزار روپے مالیت کا موبائل، ایک ہزار روپے کا لائٹ چارجر اور دراز سے 50 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے محمد زمان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔








